ابنا: عرب انساني حقوق انفارميشن سينٹر کے مطابق سعودي عدالت کي جانب سے پر امن مظاہروں ميں شرکت کےالزام ميں گرفتار انيس نوجوانوں کو قيد اور کوڑوں کو سزائيں دي گئي ہيں-اس رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کي ايک عدالت نے ملک کے انيس نوجوانوں کو پرامن مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں چارہ ماہ قيد اور نوے کوڑوں کي سزا سنائي ہے-عرب انساني حقوق انفار ميشن سينٹر کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو عدالت ميں پيش کرنے سے صرف چوبيس گھنٹے قبل فرد جرم سے آگاہ کيا گيا جس کي وجہ سے وہ اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا دفاع بھي نہيں کرسکے-عرب انساني حقوق انفارميشن سينٹر کا کہنا ہے کہ اس فيصلے سے مظاہرين کے خلاف سعودي حکومت کي پاليسيوں کا پتہ چلتا ہے- اس ادارے نے تمام سياسي قيديوں کي رہائي کا بھي مطالبہ کيا ہے-سعودي عرب کے مختلف علاقوں ميں گزشتہ ايک سال سے عوامي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور لوگ ملک ميں جمہوري اصلاحات کي انجام دہي اور مذہبي بنيادوں پر روا رکھے جانے والے امتيازي سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہيں....../169
23 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359266
انساني حقوق کے لئے کام کرنے والے انفارميشن سينٹر نے انيس عرب نوجوانوں کے خلاف سعودي عدالت کے فيصلے پر کڑي نکتہ چيني کي ہے-